ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست، عوام نے پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کر دیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں یہ ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف فیصلہ سنا رہے ہیں۔پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیت چکی ہے۔ اب تک 229 میں سے 2225 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کیے جا چکے، جن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ بتایا ہے کہ 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار معظم شیر 70 ہزار 550 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے علی حسین بلوچ نے 60 ہزار 667 سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔یوں بظاہر ن لیگ کے امیدوار فتح کی پوزیشن میں آ چکے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام بجے تک جاری رہا، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، حلقے میں پی ٹی آئی کے علی حسنین خان ، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد مدمقابل ہوئے، الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز کو اپنا حق رائے دیہی استعمال کرنے کی اجازت ملی، جن کیلئے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔13 پولنگ کو انتہائی حساس جب کہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جب کہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے حلقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی۔

close