حکومت نے لاک ڈائون میں نری کر دی

مردان (پی این آئی) انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی نرمی کردی گئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، پولیس اور انتظامیہ سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع مردان میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی نرمی کی جائے جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔ نرمی کے دوران بند کاروبار کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ کاروبار کے اوقات کار طے کرنے کیلئے تاجروں سے ملاقات کی جائے گی۔خیال رہے کہ مردان میں کورونا کی مثبت شرح 14 فیصد ہے جس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ ) انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی نرمی کردی گئی۔

close