پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی سیاست کو مشکوک قرار دے دیا، ڈسکہ الیکشن کی جیت سمیت بہت سارے سوالات کر دیئے

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو انتخابات سے 10 روز قبل کہا تھا کہ این اے 249 سے جیتیں گے،مسلم لیگ نون کوکس طاقت نے ڈسکہ، نوشہرہ کاالیکشن جیتوایا،وہ کون سی طاقت تھی جس نے شاہد خاقان عباسی کو ای سی ایل سے نکلوایا، حمزہ شہباز اور نوازشریف کو ضمانت مل جائے تو اصولوں کی جیت ہے،نون لیگ نے ہی کہا حکومت کو 5سال پورے کرنے چاہئیں، بزدار حکومت کو نون لیگ نہیں گراناچاہتی اور کہتی ہے ڈیل ہماری ہوئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دوست این اے 249میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر سوال اٹھا رہے ہیں، ہم نے 10 روز قبل کہا تھا کہ نون لیگ سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے سلیکٹرز کی بات کرتے ہیں تو آپ ڈسکہ اور نوشہرہ کیسے جیتے، وہ کون سی طاقت تھی جس نے شاہد خاقان عباسی کو ای سی ایل سے نکلوایا، حمزہ شہباز اور نوازشریف کو ضمانت مل جائے تو اصولوں کی جیت ہے۔ آصف علی زرداری اور فریال کو ضمانت ملے تو ڈیل ہے۔ یہ دہرے معیارنہیں چل سکتے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ این اے 249 کا ڈسکہ سے موازنہ کرنا حیرت کی بات ہے، پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شکوک شبہات ہوتے رہتے ہیں، میں انہیں عقل والا سمجھتا تھا، ذاتی طور پر شاہد خاقان عباسی کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ نے رات8 بجے جیت کا جشن کس خوشی میں منارہی تھی، جب تک ٹی وی پر مفتاح اسماعیل جیت رہے تھے تب تک کوئی شکایت نہیں تھی، نون لیگ نے ہی کہا حکومت کو 5سال پورے کرنے چاہئیں، بزدار حکومت کو نون لیگ نہیں گراناچاہتی اور کہتی ہے ڈیل ہماری ہوئی۔ سعید غنی نے کہا کہ رہنما مسلم لیگ نون محمد زبیر کو کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران انتخابات نہیں ہونے چائیں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں ہار کے ڈر سے بھاگ رہی ہے، محمد زبیرسے کہا مفتاح اسماعیل اچھے امیدوار نہیں ہیں۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے چند لوگوں کی رائے سے نتائج تک نہیں پہنچ سکتے، پیپلزپارٹی کو چھوڑیں ٹی ایل پی بھی توتیسرے نمبر پر آگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close