جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سب سے کم قیمت چینی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

لاہور(پی این آئی)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا ، 12 شوگر ملز نے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مزید چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے سب سے کم بولی دی۔ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو تقریباً دو روپے فی کلو کی کم بولی موصول ہوئی۔یوٹیلٹی سٹورز ذرائع کے مطابق موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور چینی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

close