بڑے قانونی ادارے نے شہزاد اکبر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان بار کونسل سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے اور فروغ نسیم اور شہزاد اکبر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کونسل کے دفتر میں چیئرمین محمد فہیم ولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے ایجنڈا پر غور کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی نظرثانی پٹیشن میں سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے تاریخی فیصلے کی تعریف اور حمایت میں قرارداد کی منظوری دی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کیلئے دیرپا ثابت ہوگا۔ایگزیکٹو کمیٹی نے سپریم کورٹ کو اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے اور مکمل انصاف دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔کمیٹی نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے کیس میں مشتبہ کردار پر دونوں سے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔کمیٹی نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے ا

close