اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کیپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکیساتھ وزارتوں کیڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سیبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سیبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کیپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، ساونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساتھ ایشیا ریجن کی سب سےبہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنے وسائل استعمال کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں