صدر عارف علوی پر استعفے کے لیے دباؤبڑھ گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کیس کے فیصلے پر صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائرعیسیٰ کیس میں مختصر فیصلہ آزادی عدلیہ کیلئے مثبت ہے اور مختصر فیصلے میں ایگزیکٹو کی بدنیتی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد اور حق بجانب عدلیہ کی کردارکشی کرنے اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، صدر مملکت نے ریفرنس دائر کیا جس کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے اعلی عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، صدر مملکت نے یہ ریفرنس اپنی جماعت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کیا۔رضا ربانی نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔۔۔۔

وفاقی کابینہ نےشہباز گل کےلیے کلاشنکوف سمیت تین اسلحہ لائسنسوں کی کیوں منظوری دے دی؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپے مقرر کرنے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دیدی ۔منگل کووفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجکشن کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھی فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دی جبکہ انہیں ایک 223 بور اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوان ان پر انڈے پھینکے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں