نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے لیے عدالت میں آج اہم دن ہے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر)صفدرکی سزائوں کے خلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی، مسلم لیگ ( ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، بدھ کو ہی العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزابڑھانے کے لیے دائرنیب اپیل پر بھی سماعت ہوگی،فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پرسماعت بھی آج ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔۔۔۔۔

صدر عارف علوی پر استعفے کے لیے دباؤبڑھ گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کیس کے فیصلے پر صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائرعیسیٰ کیس میں مختصر فیصلہ آزادی عدلیہ کیلئے مثبت ہے اور مختصر فیصلے میں ایگزیکٹو کی بدنیتی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد اور حق بجانب عدلیہ کی کردارکشی کرنے اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، صدر مملکت نے ریفرنس دائر کیا جس کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے اعلی عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، صدر مملکت نے یہ ریفرنس اپنی جماعت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کیا۔رضا ربانی نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے ایسا کیا، وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔۔۔۔

close