تمباکونوشی پر ہیلتھ لیوی بل کا نفاذ حکومت کے لیے کرونا ویکسین خریدنے میں مددگار ہو گا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکو، کرونا، دل، ہائی بلڈپریشر، اعصاب کی کمزوری سمیت متعدد امراض کے خطرہ کوبڑھانے میں مدد دیتاہے، ہیلتھ لیوی بل نافذ کرنے سے کرونا ویکسین کی خریداری آسان ہو جائے گی۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کے وار مسلسل جاری ہیں، لوگ اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں، آئے روز بلڈ پریشر ہائی ہونے اور اچانک ہارٹ اٹیک ہونے کی اطلاع ملتی ہے،کیوں کہ تمباکو اور کرونا دونوں ہی آپ کے دل، اعصاب کوکمزور کرتے ہیں،کرونا کے ہاتھوں ملک کے حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ کروناویکسین کااستعمال ہرایک کے لئے ضروری ہورہاہے، اوراس کی خریداری میں حکومت کومشکلات کاسامناہے۔
2019 میں حکومت نے تمباکو اور شوگری ڈرنکس پرہیلتھ لیوی بل منظورکرکے اچھاقدم اٹھایاتھا،لیکن بدقسمتی سے جوابھی تک نافذالعمل نہ ہوسکا،اگریہ 2019میں نافذ کردیاجاتاتوابھی تک ہیلتھ لیوی کی وجہ سے 110 ارب روپے سے زائد کاریونیوجمع ہوچکاہوتا،جو تمام پاکستانی قوم کے لئے ویکیسن خریدنے کے لئے کافی ہوتا،ابھی بھی دیرنہیں ہوئی، ہماری وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ہیلتھ لیوی بل کونافذ العمل کیاجائے جوویکیسن خریدنے کے ساتھ ساتھ عوام اورملکی معشیت تباہ ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close