وفاقی دارالحکومت میں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا۔اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے نویں سے بارہویں سمیت بند رہینگے، ہر طرح کے انڈور اور آؤٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، تمام انڈور جم بھی بند رہیںگے، تمام تجارتی سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیںگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، تمام دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close