وزیراعظم عمران خان کی سابق بھارتی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے متاثر ہونے والے بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر من موہن سنگھ کی صحت یابی کے حوالے سے تہنیتی پیغام جاری کیا۔اپنے بیان میں عمران خان نے منموہن سنگھ کی صحتیابی کیلئیدعا اور نیک خواہش کا اظہار کیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرلیا گیا۔ ڈاکٹرز نے من موہن سنگھ کی صحت کو تسلی بخش اور خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر قہر برسا رہی ہے جس کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں مکمل لاک ڈان کے نفاذ پر غور کررہی ہے، جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں