اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مذہبی تنظیم کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اور مذہبی تنظیم کے رہنماوں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور مذہبی تنظیم لاہور میں اپنے مرکز سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کیخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں، ان کا اخراج کیا جائے گا۔۔۔۔۔
کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیر اعظم سے بات کریں گے، جہانگیر ترین نے واضح کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی )جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کااپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاحکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی ۔دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک کے معاملے پر جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں