سحر و افطار میں بجلی کی بلا روک ٹوک فراہمی کے لیے مرکزی کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا

لاہور (آئی این پی) وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی ہدایات کی روشنی میں ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے سحر، افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی سپلائی اور سسٹم کے استحکام کیلئے این پی سی سی اور تمام تقسیم کار کمپنیز (ڈسکوز) کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنے کیلئے ایک مرکزی کنٹرول سنٹر قائم کر دیا یہ کنٹرول سنٹر 220 کے وی نیو کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن لاہور میں قائم کیاگیا۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی

انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سنٹرل کنٹرول سنٹر جنرل منیجر (ایسٹ مینجمنٹ) نارتھ کی نگرانی میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور سرشار ٹیم ملک بھر میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مسلسل اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، ملتان، حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریجنل کنٹرول سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعیریجنل کنٹرول سنٹرز سے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر لوڈ کے بارے دریافت کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے کہا کہ پورے پاکستان میں این ٹی ڈی سی کے کسی بھی گرڈ سٹیشن یا ٹرانسمیشن لائن میں فالٹ کی صورت میں، کنٹرول سنٹر ٹیم اور میٹریل کو متحرک کرنے کی براہِ راست نگرانی کرے گا اور تازہ ترین معلومات وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) اور تقسیم کار کمپنیز کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔۔۔۔۔ پاکستان کی تاریخ ساز فتح، ٹیم کا وہ واحد کھلاڑی جس نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا سنچورین (پی این آئی ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان نے تیسرا ٹی 20 میچ روزہ رکھ کر کھیلا ۔میچ کے بعدگفتگو کر تے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اننگز بہت اچھی تھی، ان کی وجہ سے مجھے بھی اعتماد ملا، وہ روزے کے ساتھ کھیل رہے تھے، وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 108 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایڈن مرکرم 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور6 چوکوں سے مزین 63 رنز کی اننگز کھیل کرمحمد نواز کی وکٹ بنے۔جارج لنڈے نے بھی 11 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، فہیم اشرف نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں

جبکہ جینمن ملان بھی 55 رنز بنانے کے بعد نواز کی دوسری وکٹ بن گئے۔کپتان ہنری کلاسن اور ایندائل فلکوایو بالترتیب 15 اور 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ راسی وین ڈر ڈوسن نے 20 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جسکی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جب کہ فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرکےجنوبی افریقی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیے۔گزشتہ میچ میں 50 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان نے اس میچ میں صرف 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسرے اینڈ سے رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ بابر نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 27 گیندوں پر نصف بنانے والے بلے باز نے اپنی دوسری نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر بناکر ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری مکمل کرلی۔بابرہدف کے تعاقب سے محض چند قدم کی دوری پر 122 رنز کی شاندار انگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، 59 گیندوں پر کھیلی گئی اس اننگز میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ پاکستان نے 18 اوورز میں 204 کا ہدف حاصل کر لیا اور سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل کر لی۔ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ بابراعظم

close