اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے۔ تابش گوہر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے تاہم پوری کوشش ہے کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے اضافہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت متحمل نہیں ہوسکتی کہ بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے البتہ آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا ہے کہ ابھی بجلی کے نرخ بڑھانے کا وقت نہیں ہے جبکہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے لوگ سولر کی طرف چلے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں