رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے، سپریم کورٹ نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے وکلا کےچیمبرزگرائے جانےکی نظرثانی درخواستوں پرسماعت میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو7 روز میں جواب جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا اور احکامات پر عملدرآمد جونیئر افسران

پر چھوڑ دیا، رجسٹرار عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے،کیوں نہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو معطل کر دیں؟ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی جگہ پر قائم عدالتیں گرادی ہیں۔۔۔۔۔

پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہو گا،سربراہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دعوت نہیں دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کے بڑے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اس حوالے سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس دینے پر پی ڈی ایم پی پی اور اے این پی سے غیرمشروط معافی مانگے۔۔۔۔۔

close