لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و خبریں اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد علالت کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے ضیا شاہد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردوں سمیت دیگر عوارض میں مبتلا تھے۔ضیا شاہد کا
صحافتی کریئر کئی دہائیوں پر محیط تھا۔ وہ طویل عرصے تک بطور کارکن صحافی کام کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا اخبار خبریں کے نام سے شروع کیا۔ وہ بھٹو دور میں آزادی صحافت کیلئے جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔ ضیا شاہد کے انتقال پر حکومتی و صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں