لاہور(آئی این پی)کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے،تفصیلات کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے رمضان المبارک میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر
بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی،ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کرونا کا خطرہ زیادہ ہے، دائمی امراض میں مبتلا تمام افراد گھروں پر نماز ادا کریں جبکہ بزرگ شہری بھی مسجد جانے سے گریز کریں،ایس او پیز کے تحت مساجد میں جماعت کے دوران نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ فیس ماسک بھی لازمی ہوگا۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ معتکفین کے لیے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہوگی، جبکہ اجتماعی اعتکاف کے بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کی جائے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی بھی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی شکست کا جشن منانے میں شریک ہو گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی بھی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی شکست کا جشن منانے میں شریک ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوشین افتخار نے استعفی دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے وعدے کو نبھایا۔ آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں