پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا ساتھ کب تک؟ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو آج کے اجلاس میں کیا اہم فیصلے کرے گی؟

کراچی (پی این آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیش کے بڑے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل کے تعلق کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس میں ہو گا۔ سی ای سی کے اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔آج ہونے والے اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہو

گی۔ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 5 اپریل کو ہونا تھا تاہم اجلاس کو ملتوی کر کے 11 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمود اچکزئی ،فضل الرحمان نےملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمود اچکزئی ،فضل الرحمان نےملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا کوئٹہ (آئی این پی) کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے کو اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں