بڑے شہر کے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، دو سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو میں مریضوں کی گنجائش ختم ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے پھیلاؤمیں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یومریضوں سے بھر گئے ہیں۔لاہور شہرکے دو بڑےہسپتالوں میو اسپتال اور سروسز اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کے لیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔پنجاب کےمحکمہ صحت کے مطابق سروسز اسپتال کا 32 بستروں والا آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے اوروہاں مزید مریضوں کو داخل نہیں کیا جا

سکتا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال کے آئی سی یو میں ابھی گنجائش ہے۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو شو کازنوٹس جاری کر دیا سیالکوٹ (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری سلیم بریارکو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم بریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،نوٹس کے مطابق فردوس عشق اعوان نے پریس کانفرنس میں حلقہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمود اچکزئی ،فضل الرحمان نےملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا کوئٹہ (آئی این پی) کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم عید کے بعد نکلیں گے، محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے کو اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس

موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔۔۔۔

close