کراچی (آئی این پی) وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے کیونکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کام کررہی ہے۔ ہفتے کو کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ سپرہائی وے بہتر کی گئی لیکن موٹر وے نہیں بنائی گئی، سپرہائی وے پرموٹروے جیسے
ٹول ٹیکس پر بھی اعتراض اٹھایا تھا،سندھ میں وفاقی حکومت نے بسوں کیلئے سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالا۔ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ کے فور میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے،کام ایف ڈبلیو او کررہی ہے جبکہ وفاق کے 1100 ارب پیکج سے تین نالوں پر کام ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے منصوبے نہیں ہوتے لیکن دیگر علاقوں کیلئے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والے مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں، پی ٹی آئی کے کراچی کے نمائندے یہ معاملہ نہیں اٹھاتے، شہر میں پشاور سے زائد پشتون اور کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں۔۔۔۔۔
ڈسکہ ضمنی انتخاب،فردوس عاشق اعوان نے ریٹرننگ افسر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر دیا
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسر پر پہلے دن سے جو تحفظات تھے وہ آج بھی ہیں ووٹرز کو گمراہ کرنے والے ن لیگ کے لوگوں کو آر او نے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر او ہمارے تمام تر تحفظات کے بعد بھی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہے،ووٹرز کو گمراہ کرنے والے ن لیگ کے لوگوں کو آر او نے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا،ابھی تک آر او نے ان کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی،آر او صاحب ایک جماعت کے مخصوص ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں،یہاں جو گٹھ جوڑ تھا اسے ہی آگے بڑھایا جارہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آر او صاحب اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ووٹر کو حق دیا گیا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنا نمائندہ منتخب کرسکے۔ وزیراعظم عمران خان ملک میں صاف شفاف انتخاب کا عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت دی تھی کہ انتخابی عمل کو مکمل صاف رکھا جائے،ڈسکہ میں ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ ڈسکہ میں کئی سالوں سے گدی نشینی کی سیاست تھی۔ مسلم لیگ ن میں ہارنے پر سوگ منانے کا جذبہ ہی نہیں ہے۔ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے ن لیگ نے نوٹوں کی بوریوں کا سہارا لیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے 2 گزارشیں کرنی ہیں۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ہر ممکن قدم اٹھایا۔ آج ایک منصفانہ اور صاف شفاف ماحول میں الیکشن ہوا۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں ایم پی ایز مختلف پولنگ اسٹیشنز میں گھومتے رہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ گدی نشینی سیاست کی آڑمیں منشیات فروشی کو فروغ دیا جاتا رہا ہے۔ صاف شفاف انتخابات عمران خان کا ویژن ہے۔ ن لیگ نے کبھی شفاف الیکشن کو قبول نہیں کیا۔ ن لیگ کوصرف جیت کا جشن منانا آتا ہے، ہار پر افسوس ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج میڈیا نے ہمارے کسی وزیر کو پولنگ اسٹیشن میں نہیں دیکھا۔ اپنے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے صبر کیا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس پر مجھے یہاں نوٹس دیا گیا۔عوام کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ تمام اپنے اتحادیوں کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کانتیجہ جو بھی آئے لیکن منشیات فروشی والے عناصر بہتر مستقبل کی نوید نہیں بن سکتے،کورونا کی وجہ سے آج دیہات اور شہر میں ٹرن آوٹ کم رہا۔ ڈسکہ کے عوام جس کو بھی اسمبلی میں بھیجیں گے، عوامی مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کل ایک مفرور شخص لندن سے پولنگ ایجنٹس سے خطاب کر رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں