لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدرمر یم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے غیور عوام ہفتہ کے روا( آج) نا صرف ووٹ کو عزت دلائیں گے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لیئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نا تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نا ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لیئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔اپنے ایک پیغام میں مر یم نواز نے ٹویٹر پر کہا کہ ڈسکہ
آج پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے زریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ڈسکہ آج جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو 30 سال پیچھے لے گئے۔ڈسکہ آج حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس خوف کی وجہ سے بائیس پولنگ اشٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔ڈسکہ آج ووٹ کے زریعے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لے گا جن معصوموں کا خون ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیئے بہایا گیا۔آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ ڈسکہ آج بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور اصل مقام چھین لیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں