ڈسکہ ضمنی الیکشن، پولنگ سے چند گھنٹے قبل ہی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ایسا انکشاف کہ الیکشن کمیشن کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ حلقہ میں 21 فیصد کورونا پھیل چکا ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخاب کا انعقاد ممکن بنانا الیکشن کمیشن کا امتحان ہے،ن لیگی امیدوار کا رونا دھونا

سمجھ سے بالاتر ہے، پنجاب حکومت ہرطرح کی سہولت کاری کر رہی ہے، اب ہم لوگوں سے زبردستی ووٹ تو ن لیگ کیلئے نہیں ڈلوا سکتے،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے پنجاب حکومت نے پلان مرتب کر لیا ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور میں عوامی مفادات پر مبنی منصوبوں کے بارے بریفنگ لی،وزیراعظم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی ترجیحات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور مثبت تجاویز دیں،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ صوبائی وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو صوبے میں اشیائے خورونوش کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی، گندم,آٹا,چینی,دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے جو وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔معاون خصوصی نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ممکن بنایا,شفاف انتخاب کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں،ن لیگی امیدوار کا رونا دھونا سمجھ سے بالاتر ہے ، ن لیگی امیدوار نےفائرنگ اور مختلف حیلے بہانوں سے رونے دھونے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،حلقہ کی عوام فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کاامیدوار ان کیلئے ایک ارب کا ترقیاتی پیکج علاقے کیلئے لیکر آئے گا دوسری طرف ن لیگی امیدوار جانشینی،گدی نشینی اور منشیات فروشی کا تحفہ دے گا، ڈسکہ کی عوام باشعور ہے وہ سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں گے اور اپنا ووٹ تحریک انصاف کےامیدوار کے پلڑے میں ڈالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں