غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز، کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف جاری تحقیقات کو تیز کیا جائے، چیئرمین نیب کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب )کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز/کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو ان کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم بر وقت واپس کی جاسکیں، کسی بھی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے سے پہلے آئین اور قانون کے تما م

تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔ بدھ کو قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہائو سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے متعلق جاری نیب کی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کے علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہا ئوسنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے متعلق تحقیقات کے نتیجہ میں متاثرین کو اربوں روپے کی رقوم نہ صرف واپس کی جا چکی ہیں جس پر متاثرین نے غیر قانونی ہائو سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیوں سے ان کی لوٹی گئی رقوم کی باعزت واپسی پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کاشکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض ہا سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیاں متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آٹ پلان اور این او سی کی منظوری اور مطلوبہ زمین نہ ہونے کے بغیر نہ صرف پر کشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس کو مبینہ طور پردھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے اور جعلی فائلز بیچنے میں مصروف ہیں جو کہ ہا سنگ سوسائٹیز کے قوانین کی نہ صرف صریحا خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ شہروں کے ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی اور قانون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال نہ کرنے اورفرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہیں۔چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز/کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف نیب میں جاری تحقیقات مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو ان کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم بر وقت واپس کی جاسکیں۔مزید بر آں کسی بھی غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے سے پہلے آئین اور قانون کے تما م تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔ نیب عوام کو ان کے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ جب تک کسی ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی نے قانونی طور پر متعلقہ ریگولیٹر سے منظوری حاصل نہ کی ہو اور اس کے پاس مطلوبہ زمین اور قانونی

طور پر تما م کاغذات موجود نہ ہوں اس وقت تک اپنی سرمایہ کاری اس جعلی ہاسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی میں نہ کریں کیونکہ نیب کوہا سنگ /کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔جس کی وجہ سے نیب نے عوام کو متنبہ کرنا ضروری سمجھا ہے۔ مشتری ہوشیا ر باش۔۔۔۔

close