اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور نور الحق قادری شریک ہوئے ۔اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے
مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جبکہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدے پرعمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔وہیں 11 فروری 2021 کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے ہماری بات ہوئی ہے، تحریک لبیک نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کر کے 20 اپریل کر دی ہے، معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، توہینِ رسالت ﷺ بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔۔۔۔ جہانگیر ترین نے عمران خان سےدوستی نبھا دی، تحریک انصاف سے بغاوت پر اکسانے والوں کو کرارہ جواب دیدیا لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔اسی حوالے سے معروف صحافی ثمر عباس کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے 2 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا پارٹی کے کچھ ارکان نے ان سے رابطہ کیا جو حکومت کے خلاف پنجاب میں آزاد گروپ بنانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ تحریک انصاف اپنے ہاتھ کا لگایا پودا ہے اسے کسی صورت نہیں گراوں گا۔تاہم یہاں واضح رہے کہ جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی ناراض اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض اراکین میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 ایم پی ایز شامل ہیں ، جہانگیر ترین ناراض پی ٹی آئی اراکین سے جلد ملاقات کریں گے ، اس ملاقات کا ٹاسک انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو سونپ دیا ہے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی جہانگیر ترین کو تنہا نہ چھوڑ نے کا اعلان
کردیا ، پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی سے پہلے ان کے گھر پر ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض اور غلام بی بی بھروانہ کے علاوہ صوبائی وزیر پنجاب نعمان لنگڑیال سمیت دیگر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، سلیمان نعیم اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ، جب کہ چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندوا اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں