فردوس عاشق اعوان کو بڑا ریلیف، کیس خارج کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کو ریلیف مل گیا، این اے 75 ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی

سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟، وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سینئر وکیل موجود نہیں، کمیشن مزید وقت دے،ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جونیئر وکلا کو موقع ملے توکیس پڑھ کر آیا کریں، واپس جا کر اپنی موکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔۔۔۔

یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو تعاون کا یقین دلا دیا،اپوزیشن کی صفوں میں کھبلی، باہمی اختلافات عروج پر

اسلام آباد سینیٹ میںحزب اختلاف کے قائد اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔سینیٹ کے اجلاس میں اتقریر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑ ا اور سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں آئینی حقوق، خواتین، اقلیت اور دیگر کی آواز بنے ، ہم عوامی مفاد کے لیے آئے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرنافرائض میں شامل ہے، ملک کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے کیونکہ جب میں وزیراعظم تھا اور وزرا کو ایوان میں جواب دینے میں مشکل ہوتی تو میں جواب دیتا تھا اس لیے اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔یوسف رضا گیلانی کے اس اعلان کو اپوزیشن کی صفوں میں نہایت پریشانی سے دیکھا جا رہا ہے اور پی ڈی ایم کا خیال ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی میں کوئی خفیہ معاملات چل رہے ہیں۔۔۔

close