سابق وزیر اعلیٰ کا ملازمین کے احتجاج اور تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ لیت و

لال سے کام لینے اور معاملے کو بیوروکریسی کی نظر کرنے کے بجائے سیاسی فیصلہ لے کر مطالبات کو منظور کردے انھوں نے کھاکہ گزشتہ تین سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں زرہ برابر اضافہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ مہنگائی میں بے تہاشاہ اضافہ کیا گیا ہے ۔مہنگائی کے اس فرق کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ مناسب اور حقائق پر مبنی مطالبہ ہے انھوں نے کھاکہ ملک میں اس وقت عملا عوام کی حکمرانی نظر نہیں آرہی ہے موجودہ برسراقتدار ٹولے کی پالیسیاں مزدور و عوام دشمن ہیں جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ہزاروں افراد نوکریوں سے نکال کر بے روزگار بنا دیا گیا ہے ملک کے اہم قومی اداروں کو پرائیوٹائز کرنے کے بہانے بند کیا جارہا ہے اسٹیل مل کو مکمل بند کردیا گیا پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا گیا جس سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔ عوام کو دھوکہ دیا گیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا انھوں نے کھاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری اس ملک کے سنگین ترین مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی اس حکومت کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ پلاننگ ہے۔۔۔۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں

1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی

بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔۔۔۔

close