اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 13 اپریل کو پشاور اجلاس ہوگا، زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیاں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں چاند کی شہادتیں اکٹھی کریں گی۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے طلب کیا ہے۔ زونل اورڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ مزید برآں دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔آج منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 13 اپریل کو پشاور اجلاس ہوگا، زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیاں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں چاند کی شہادتیں اکٹھی کریں گی۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں