شہباز شریف کو رہائی کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے رہنما چوہدری منظور حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہت جلد ضمانت ہونے والی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ احسن اقبال کی گفتگو ناقابل قبول ہے،ہر کسی کو اپنے لہجے درست کرنے

ہوں گے۔پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی لیکن ہم نے مک مکا کا الزام عائد نہیں کیا۔ حمزہ شہباز جیل سے باہر آگئے جبکہ خورشید شاہ ابھی تک اندر ہیں ، شہباز شریف کی بھی جلد ضمانت ہونے والی ہے، پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہوگئے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ فیصلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کیے جائیں اور انہیں باہر بیٹھ کر پی ڈی ایم پر نہ تھوپا جائے۔ اب حکومت کے گھبرانے کا وقت آ گیا، ن لیگ مزید تگڑی ہو گئی، شہباز شریف کو بھی ریلیف ملنے کا امکان اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ پرانے بلدیاتی نظام کو بحال کیسے کر دیا گیااور اس معاملے کے پیچھے ہے کون؟انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام بحال ہونے اور سابقہ عہدیداران کو بحال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ حکومت مزید کمزور ہو گئی ہے۔عمران خان صاحب جب اپوزیشن میں تھے تب لوکل گورنمنٹ کے نظام کی خوبیاں گنواتے تھکتے نہیں تھے مگر جیسے ہی حکومت میں آئے تو انہوں نے بلدیاتی اداروں کے الیکشن کرانے میں اتنی تاخیر کر دی کہ اب بلدیاتی اداروں کی بحالی کا سلسلہ کہیں اور سے چل نکلا ہے۔مگر اس معاملے میں حیرت والی بات یہ ہے کہ پرانے بلدیاتی عہدیداروں میں اکثریت ن لیگ کی ہے اور پنجاب میں تو خاص طور پر ن لیگ کے میئرز اور کونسلرز بہت زیادہ ہیں۔اسی موضوع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ

اب حکومت کے گھبرانے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ بیوروکریسی میں پہلے بھی ن لیگ کے لوگ بہت زیادہ ہیں اور وہ اندرکھاتے شریف برادران کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ اب بلدیاتی نظام بحال ہونے کی وجہ سے ن لیگ اور بھی تگڑی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے کام نکلوانے کے لیے کونسلرز اور میئرز کے پاس جاتے ہیں اوراب وہی میئرز بحال ہو گئے ہیں جو کہ ن لیگ کے لوگ ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ یہ سارے لوگ ن لیگ کو ہی سپورٹ کریں گے جس کا مطلب ہے کہ حکومت لوکل سطح پر مزید ناکام ہونا شروع ہو جائے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کو کرا لینے چاہیے تھے اور اگر یہ کرا لیتی تو حکومت مضبوط ہو جاتی اور اس کی جڑیں گراس روٹ لیول تک چلی جاتی مگر پرانے بلدیاتی عہدیداران کے بحال ہونے سے ن لیگ مضبوط ہو گئی ہے اور حکومت کمزور ہو گئی ہے۔

close