مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھر کی لونڈی نہیں بن سکتا، کابینہ کے ارکان بھی ڈٹ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کوڈھال بنا کراداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو

جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،مریم نواز اپنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کے بیان کے ردعمل میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کوڈھال بنا کراداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،یہ بزدلی نہیں توکیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آگئی۔پی ڈی ایم کا عروج اور زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر متحد ہوجاتی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز اپنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔ عوام اور کارکنان کو یہ صرف چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30

جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

close