سانحہ موٹروے میں عابد ملہی کی سزا معاف؟ مجرم عابد کے والد نے حکومت سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(پی این آئی )موٹروے کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی کے والد نے کہا ہے کہ اگر گنجائش ہوئی تو عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔عابد ملہی کے والد کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے،حکومت ہماری مدد کرے،اگر عدالتی فیصلے کے بعد جائیداد ضبط کر لیں گے تو جوان بہو اور اس کی

بیٹی کہاں جائے گی ؟انکو کون پناہ دے گا؟گرفتاری کے وقت سی آئی اے پولیس کے افسر نے کہا تھا کہ عابد کو پکڑوا دو میں اسے بچا لوں گا مگر اب ہماری کوئی بات نہیں سنتا۔واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے کیس کے مجرمان کو سزائے موت، عمر قید اور 50 پچاس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی تھی۔ میری ایک ہی خواہش ہے کہ۔۔۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے متاثرہ خاتون نے التجا کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا اسلام آباد(پی این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فریحہ ادریس کی جانب سے دوبارہ خاتون کا موقف بتایا گیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب متاثرہ خاتون سے میری آخری مرتبہ بات ہوئی تو ان کی ایک ہی خواہش تھی کہ دونوں مجرموں کو سزائے موت دی جائے،حالیہ فیصلے سے انہیں ریلیف ملے گا۔دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کیس میں سزا پانے والے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کے وکلا نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کر لی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں اسے ہائیکورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں ملوث عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت ، عمر قید ،جائیداد یں ضبط کرنے اور جرمانے کی سزائیںسنائی تھیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فریحہ ادریس کی جانب سے دوبارہ خاتون کا موقف بتایا گیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب متاثرہ خاتون سے میری آخری مرتبہ بات ہوئی تو ان کی ایک ہی خواہش تھی کہ دونوں مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔

close