لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان جھوٹ کا ڈھول پیٹنا بند کریں، پہلا وزیراعظم ہے جو آرڈیننس کے ذریعے عوام اور ملک پر ڈاکے ڈال رہا ہے، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینٹ میں ووٹ چوری کے
لئے آرڈیننس کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے آرڈیننس لایاجارہا ہے عوام کی جیب کاٹنے اور ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھانے کو قانونی شکل دینا بے حسی کی انتہاہے آرڈیننس کے چور دروازے سے بجلی کی قیمت میں کم ازکم 6 روپے فی یونٹ اضافہ قوم کو زندہ درگور کرنا ہے، عمران صاحب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نجکاری کردی ہے ،ملک میں مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے100روپے کلو فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت پر غور کریں، جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے120روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت پر غور کریں، جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے دوماہ میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں 16سے 20فیصد مزید اضافے پر غور کریں، جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے انڈے اور مرغی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،اس پر غور کریں جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے دال کی قیمتوں میں 5سے 6فیصد ہونے والے اضافے پر غور کریں جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں 300سے 500فیصد اضافے پر غور کریں آٹا، چینی، دال، گھی، پٹرول، گیس ، دوائی کے بعد 884ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گرنے والا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں