اسلام آباد (پی این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔اعتزاز احسن
نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما جاویدلطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں رہے گی، سینئر ترین اپوزیشن رہنما نے ہی پیشنگوئی کر دی چار سدہ (پی این آئی)مولانا فضل الرحمان کے ساتھی عبدالغفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر لیا، انہوں نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے راہیں جدا کر سکتی ہے۔اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار برائے ڈپٹی چیئرمین نے انکشاف کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ’جے یو آئی نے اکیلے درجنوں ملین مارچ کیے اور ہم مستقبل میں بھی کرسکتے ہیں مگر
جمہوریت کی بحالی کے لیے سب کا ایک ساتھ چلنا ضروری ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ ’میری ذاتی رائے ہے کہ پی پی پی مستقبل میں پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہو گی، زرداری کا نواز شریف کو ملک واپس بلانے کا مطالبہ دراصل بہانہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں موجود نہ ہوتی تو زرداری کا نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ درست تھا، آج ملک میں کوئی طبقہ ایسا نہیں جو حکومت کے خلاف سراپا احتجاج نہ ہو‘۔واضح رہے کہ جے یو آئی یف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار تھے، تاہم اُنہیں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کاسامنا کرنا پڑا، دوسری جانب حکومتی امیدوار مرزا آفریدی الیکشن میں فاتح قرار پائے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں عبدالغفور حیدری کی شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تناو میں اضافہ دیکھنے میں آیا، مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے گزشتہ ایک اجلاس میں مولانا نے پی ڈی ایم جماعتوں سے استفسار کیا کہ وہ کون سے 7 سینیٹرز تھے جنہوں نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے، اُن کی نشاندہی کی جائے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مار چ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں