پشاور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے نو اضلاع میں سکولز بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدرات صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صوبے کے نو اضلاع کے سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا
ہے، خیبر پختونخوا کے نواضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں کے سکولز بند کردیئے جائیں گے۔ مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،حکومتتمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ
اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں