پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا انکشاف کیا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پاکستان میں آنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ہر گز حکومتی نااہلی شامل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی

برطانوی قسم پاکستان میں آچکی ہے اور وائرس کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ وائرس سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی بھی ادارے بند کیے گئے ہیں۔کہ پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے اور 4 روز میں 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔۔۔۔۔عمران خان دورے کرتے ہیں،
پیپلز پارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا، نئی پھر قیادت ابھرنے لگی؟
کراچی(آئی ین پی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے لوگوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے،وزارتوں کے لیے نہیں اپنی نسلوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اتوار کو لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف تباہی کے بعد دورے پر آتے ہیں، حالات دیکھ کر ہی اہلیان کراچی پوچھنے پر مجبور ہیں کہ ہم کہاں جائیں؟ انہوں نے دعوی کیا کہ آج سے 30 سال پہلے کا کراچی بہتر تھا،انہوں نے کہا کہ 13سال میں ایک قطرہ پانی اس شہر کو نہیں ملا، ہمارا پانی ہمیں ہی بیچا جاتا ہے،مصطفی کمال نے کہا کہ میرے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعلی اپنے حساب سے آئین کی تشریح کرتا ہے۔۔۔۔۔

close