کراچی کی پارٹی پھر الیکشن کے میدان میں کود پڑی، این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

کراچی(آئی این پی ) پاک سرزمین پارٹی نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پارٹی چیئر مین مصطفی کمال، سید حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی

حاصل کرلیے۔ واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹر کا الیکشن جیتنے کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفی دیا۔۔۔۔۔ اسحاق ڈار کی چھٹی، حکومت نے حفیظ شیخ کو سینیٹ میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن کی سینیٹ میں ایک نشست کم ہونے کا امکان اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹ کا رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا الیکشن جیتنے کے بعد حکومت کا اعتماد بحال ہو گیا ہے اور حفیظ شیخ کو ایوان بالا کا حصہ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو جون سے قبل سینیٹر بنایا جائے گا۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی کراوائے گی۔کیونکہ تین سال گزر گئے ہیں اور اسحاق ڈار نے اپنی نشست پر حلف نہیں اٹھایا اور اس پر قانون بھی خاموش ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے یہ نشست خالی کرائی جائے گی۔۔ اسحاق ڈار گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اب اگر وہ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو آس صورت میں پنجاب میں اکثریت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف

باآسانی حفیظ شیخ کو سینیٹر منتخب کروا سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کی37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک

انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔

close