کتنے ن لیگی اور آزاد سینیٹرزصادق سنجرانی کو وو ٹ دیںگے؟ صادق سنجرانی کی جیت کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں ، مجھے یہ نہیں پتہ کتنے ووٹ پڑیں گے مگر معلوم ہے وہ جیت رہے ہیں ، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزا آفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے ، حفیظ شیخ کیخلاف ساری

خریدوفروخت آصف زرداری نے کی ، ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے لگے ہوئے ہیں کسی نے لگائے نہیں ، صادق سنجرانی بلوچستان کی آواز ہیں جب کہ مرزا آفریدی بھی پختون بیلٹ میں ایک آدھ ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ، بلوچستان اور قبائلی امیدوار کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے ، میں صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں ، ان کو بھی اپنی پارٹی کے ایک دو ووٹ نہیں ملیں گے ، کچھ آزاد اور ایک دو ن لیگی بھی سنجرانی کو ووٹ دیں گے ، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزا آفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے ، مجھے یہ نہیں پتہ کتنے ووٹ پڑیں گے مگر معلوم ہے وہ جیت رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی جیتے یا ہارے لیکن الیکشن سسٹم ہار گیا ہے ، پاکستان کی سیاست میں دو تین ماہ کھینچاؤ آئے گا اور کافی گہما گہمی رہے گی لیکن وزیر اعظم عمران خان انشااللہ تمام بحران سے ملک کو نکالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب عمران خان چیخ رہا تھا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہونے چاہئیں ، جس کے لیے ان دونوں پارٹیوں نے سی او ڈ ی پر دستخط کررکھے ہیں ، 50 سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والا تسلیم نہیں کررہا ، یہاں تک کہ ٹرمپ اور پیوٹن بھی اپنی ہار تسلیم نہیں کررہے ، ہار تسلیم نہ کرنے سے تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے ، میں سمجھتا ہوں الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے ، بکنے اور خریدنے والوں کی معاشرے میں کمی نہیں ہے ، اسی لیے اوپن بیلٹ الیکشن ہونا چاہیے ، جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے اور وہ ایک ووٹ سے ہی وزیراعظم بنے تھے۔

close