لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی پر حکومتی ارکان اسمبلی اظہار تشویش کررہے ہیں، خان صاحب! اڑھائی سال باقی ہیں، مہنگائی کا تدارک کریں، پنجاب میں نئی حکومتی ٹیم بنائیں، اگر کراچی کے آنسو نہ پونچھیں، پنجاب میں بزدار مذاق جاری رہا، توسال 2023ء ناقابل
تلافی نقصان پہنچا دے گا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خانصاحب کل میں نے عوامی احساسات شئیر کئےکل کی گفتگو پر غیر معمولی بلکہ نا قابل یقین فیڈ بیک آیا لاکھوں پاکستانیوں نے ویڈیو لاگ دیکھا انگنت پیغامات ملے کلیدی پیغامات ہیں جو 24 گھنٹوں میں کابینہ اراکین اراکین پارلیمنٹ آپکے سیاسی اتحادیوں ریاستی شخصیات نے بھیجے۔میں ناموں کو ظاہر نہیں کرسکتا، یہ لوگ آپ کے خیرخواہ اور چاہنے والے ہیں، مجھے ذاتی طور پر مکمل یقین تھا کہ آپ کرپٹ نہیں ،پاکستان کی ترقی کیلئے پورا زور لگائیں گے، مگر خان صاحب ڈلیوری پوری نہیں ہے۔آپ کے ساتھیوں کی حکومت کی پرفارمنس سے متعلق حیران کن تشویش کا اظہار کیا، میں جانتا ہوں آپ کے ساتھی آپ کے سامنے شدت سے تشویش کا اظہار نہیں کرتے،جو سچی وفاداری کا تقاضا ہے، قومی اسمبلی میں آپ وہ ساتھی جو کہتے سب اچھا ہے جبکہ وہ آپ کے وفادار مخلص ساتھی نہیں ہیں۔مجھے ملنے والے پیغامات کی اکثریت آپ کی یادہانی چاہتی ہے، اڑھائی سال باقی ہیں، مہنگائی کا تدارک کریں، پنجاب میں نئی حکومتی ٹیم بنائیں، چند ہی ہوں لیکن بڑے منصوبے نظرآنے چاہئیں، کے پی میں پی ٹی آئی کی چپقلش دور ہونی چاہیے۔ کراچی کے بل بوتے پر آپ کی حکومت کھڑی ہے خداکے واسطے کراچی کا رخ کریں، اگر آج کراچی کے آنسو نہ پونچھیں، پنجاب میں بزدار مذاق جاری رہا، خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کو چوں چوں کا مربہ بننے سے نہیں بچایا ، اعظم خان کی ذاتی پسند ناپسند فیصلوں پر حاوی رہی تو سال 2023ء آپ کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں