کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر سرکاری نرخ کی خلا ف ورزی کرنے والے ودھ فروشوں سمیت تمام کھانے پینے کی اشیاء کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نافذ کریں کسی کے ساتھ رعایت نہ کریں یقینی
بنائیں کہ کراچی انتظامیہ اور حکومت کی مقرر کردہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر شہریوں کو اشیا دستیاب ہوں ۔ دریں اثنا تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر کارروائی کر کے 105 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہے تین دودھ کی دکانوں کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے جبکہ چھ لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں اور ہر روز انھیں رپورٹ پیش کریں ،۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو منگل کی شام رپورٹ پیش کری دی ہے ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی میں تین دودھ کی دکانیں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی رپر سیل کی گئی ہیں ۔ دودھ فروشوں پر دو لاکھ بہتر ہزار روپے جبکہ پولٹری پر دو لاکھ چھتیں ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دودھ فروش ، آٹا فروش اور مرغی فروخت کرنے والے دکانداروں پر پندرہ لاکھ58 ہزار روپے زائد جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ تین مرغی کی دکانیں سیل کی گئیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں