اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے بڑا اعلان کردیا ،ا س حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب بائی دا بک نہیں چلیں گے ، صادق سنجرانی کو جتوانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا
کہ فٹ بال میں دوسری ٹیم کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاں سے کھیل سکتے ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق معاملہ زیر بحث نہیں ،عمران خان ٹیم کے کپتان ہیں وہ فیصلہ کریں گے، مولانا صاحب اقتدارسے باہر رہ نہیں سکتے، پرویز خٹک کی پیشکش شاید اس لیے تھی، یہ نہیں کہا کہ عبدالغفور حیدری کو باضابطہ پیشکش کی، ایسی کوئی پیشکش نہیں کی نہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقہ ہے ووٹ تو سب سے مانگیں گے، ہم یہ نہیں کر سکتیکہ شریف شریف کھیلیں اور ہر چیز قانون کے مطابق چلیں، اپوزیشن ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی اور پیسے کا استعمال کرتی ہے، اس دفعہ ہم تیار ہیں ، کم وقت میں جو بھی ضرری ہوگا کریں گے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ الیکشن جیتنے کیلئے کم وقت میں جو بھی ضروری ہوگا کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہاتھ پیچھے باندھ لیں اور فریق جو بھی طریقہ چاہے استعمال کرے ، ایسانہییں ہوسکتا کہ فٹبال میں فریق کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاں سے کھیل سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں