عام طور پر سینیٹ الیکشن میں ایک ووٹ کی قیمت دو کروڑ لگتی تھی مگر اس بار ایک ووٹ کی قیمت کیا لگائی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے سینیٹ الیکشن میں ریٹ دو کروڑ ہوتا تھا اس دفعہ ریٹ آٹھ کروڑ تھا ۔ سینیٹ الیکشن میں ہمارے 17 لوگ ٹوٹے جن میں سے 12 یا 13 نے پیسے لیے۔ عمران خان کا انتخابی اتحاد ایک بڑی مذہبی جماعت سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن ندیم

ملک کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کا بیانیہ وہی ہے جو حکومت کا بیانیہ ہے۔ فوج کہہ چکی کہ اگر اپوزیشن کی حکومت بنی تو فوج ان کے ساتھ بھی کھڑی ہوگی۔فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا۔انکاکہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے الیکشن میں ہم اوور کانفیڈینس سے مار کھا گئے۔ حفیظ شیخ کے الیکشن میں ہم نے اتنی محنت نہیں کی جتنی محنت ہم نے عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے لیے کی۔ حفیظ شیخ وزیر خرانہ رہیں گے۔حفیظ شیخ کہیں نہیں جائیں گے۔جیسی معشیت حفیظ شیخ کو ملی ایسی کسی وزیر خزانہ کو نہیں ملی۔تین بندے اعتماد کے ووٹ میں لیٹ آئے ، وہ نخروں میں تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان بزدار کیساتھ کھڑا ہے۔عثمان بزدار خود کہتے ہیں انکا کوئی ووٹ نہیں ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔ میرے خیال میں عمران خان وزیر اعلی کے ساتھ ہیں۔عمران کو کسی ایسی چیز کی پرواہ نہیں ہے جس کی تمام سیاست دانوں کو پرواہ ہے۔ عمران خان کا نام تحریک انصاف ہے۔عمران خان کے سر پر پی ٹی آئی ہے وہ نہ ہو تو یہ اپنے حلقے میں کونسلر نہیں بن سکتے۔کئی اراکین اپنے آپ کو لیڈر سمجھنا شروع ہوگئے ہیں اس وقت کئی لوگ اپنے سائز سے باہر ہیں۔یہاں کئی ایسے لوگ ہیں جن کو ان کے گھر والے ووٹ نہ دیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں ہے، وہ سزا یافتہ ہیں اور مریم کو اس بات کی سمجھ ہے۔ہمیں دھکا دیکر ن لیگ وکٹری سٹینڈ پر نہیں آسکے گی۔ ہمارا سیاست دان کرپٹ ہے نواز شریف اور آصف علی زرداری کرپٹ ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن پاک فوج کی وجہ سے ہے ورنہ یہ ملک بھی شام یا عراق ہوتا۔ٹی ٹی پی اب دوبارہ آرگنائز ہورہی ہے،پاکستان کو کسی کا باپ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ شہادت ہماری عظمت ہے ،شہادت ہماری دعا ہے۔کشمیر کا مسئلہ حل ہوکر رہے گا، افغان اور ایران بارڈ ر پر فینسنگ جاری ہے۔ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 80 فیصد جبکہ ایران بارڈڑ پر 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کئی کیسز میں نیب کی تیاری مکمل نہیں تھی اور چور کے پاس مہنگے وکیل ہوتے ہیں۔شہباز شریف کے کیس میں بڑی جان ہے۔ ہم نے کئی کیسز کی کمزور پیروی کی۔عمران خان مضبوظ انجن ہے مگر اس کے پیچھے ڈبے ٹوٹے پھوٹے ہیں۔

close