چئیرمین سینیٹ بننے کیلئے کوششوں میں یوسف رضاگیلانی کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم ترین جماعت نے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کی امیدوار چیئرمین سینیٹ کی منظوری دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پوری سپورٹ کریں گے۔ تفصیلات

کے مطابق صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔اس پر آصف زرداری نے ابتدائی کلمات میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی کہ یوسف رضا گیلانی کو فوری چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا جائے ،جس کی دوسری جماعتوں نے بھی تائید کی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر پی ڈی ایم نے منظوری دے دی ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی ملاقات میں لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے ایک نئی پیشکش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے 23 ایم این ایز نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا، وعدہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں آئی تو پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش کش سن کر بلاول بھٹو نے پوچھا کہ ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے، رانا ثنا نے بتایا کہ سب کا تعلق پنجاب سے ہے، پیش کش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی ایم این ایز ساتھ ہیں تو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں لائی جاسکتی ہے، 26 مارچ کے بعد ایک جامع حکمت عملی مل کر بنائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لی پرویز الٰہی کے گھر جاؤں گا جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے ووٹ کے لیے میں بھی رابطے میں ہوں۔

close