وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کر لیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل (منگل کو) طلب کرلیا ۔ کے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کا ووٹ لینے پر بات ہوگی۔وفاوی کابینہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ

سمیت اہم قومی معاملات پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کے لئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی ۔وفاقی کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا کابینہ ایجنڈاکے مطابق کابینہ براڈ شیٹ سیکنڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے چیرمین اور ممبر کی تنخواہ مراعات کی منظوری دے گی ۔آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی ۔ میٹرو بس اسلام آباد منصوبہ پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش ہوگا۔کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 منظوری دی جائیگی ۔کابینہ سارک کورونا ایمرجینسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے گی ۔نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی منظوری دی جائے گی ۔اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرائ￿ سے متعلق ایجنڈا پر بات ہوگی ۔کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی جائے۔کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی ۔کابینہ کمیٹی انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔۔۔۔

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، حکومت بھی متحرک ہو گئی، اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی پشاور (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی سے مدد کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی ، اس دوران اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون کی درخواست کی ، جس کے جواب میں اے این پی نے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے ، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے تاہم آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اس لیے آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن

جماعتوں کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ڈی ایم اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے متحرک ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، جن کے بارے میں بعد ازاں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

close