پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کے عملے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ سے قبل اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کی آمد کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر تعینات عملے نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کےعملے کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔ عامر ڈوگر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے

اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔پی ٹی آئی لیڈر کے عملے نے’نوٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی عملے نے کارڈز پکڑے ہوئے لوگوں کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔۔۔۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے کیا کہا؟شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے جملہ بتا دیاسلام آباد (پی این آئی) شیخ رشید احمد کے اس انکشاف نے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا، لوگوں میں جرات ہونی چاہیے کہ وہ سرعام کہیں کہ میں نے ووٹ نہیں دینا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہےکہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا، آج کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز شامل کی جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے، وزیراعظم کی اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جنرل باجوہ صاحب کے الفاظ دہراتے ہیں کہ “جو بھی منتخب حکومت ہوگی پاک فوج اس کے ساتھ ہے”۔۔۔۔

close