عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کو محب وطن قرار دے دیا گیا

پشاور (آئی این پی)صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نڈر اور بہادر لیڈر، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کل محب وطن ایم این ایز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیں گے،

عمران خان نڈر اور ایک بہادر لیڈر ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں غریب عوام کی جنگ ہے۔۔۔۔بڑی پیش رفت،
خیبر پختونخواکو سی پیک کےمزید منصوبوں کو شامل کرنے کا منصوبہ
پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا ہ کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک)کی توجہ خیبرپختونخوا ہ پر قائم رہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پشاور ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ، چشمہ رائٹ بینک لیفٹ کینال ڈی آئی خان جیسے بڑے منصوبے سی پیک کا حصہ بن جائیں۔ کے پی میں بہت سے معدنیات کے شعبے ، خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) ، سیاحت ، توانائی کے شعبے ، ہائیڈرو انرجی سیکٹر اور صحت کے شعبے جیسی سرمایہ کاری کو راغب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں صحت کے شعبے میں عوامی نجی شراکت داری کی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ تیمور سلیم خان نے مزید کہا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہوجائے گی اور کے پی میں سی پیک میں مزید منصوبوں کو شامل کرنے کے امکانات موجود ہیں ۔ جہاں تک صوبے میں سیاحت کے شعبے کا تعلق ہے تیمور خان نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے لئے اس صوبے میں سیاحت کی سرمایہ کاری

اور فروغ کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔ سیاحت کے حوالے سے صوبہ کے پی کے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ہمیشہ ایک اہم مقام ہوگا۔ اس صوبے کے کچھ علاقوں کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔

close