پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا ہ کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک)کی توجہ خیبرپختونخوا ہ پر قائم رہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پشاور ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ، چشمہ رائٹ بینک لیفٹ کینال ڈی آئی خان
جیسے بڑے منصوبے سی پیک کا حصہ بن جائیں۔ کے پی میں بہت سے معدنیات کے شعبے ، خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) ، سیاحت ، توانائی کے شعبے ، ہائیڈرو انرجی سیکٹر اور صحت کے شعبے جیسی سرمایہ کاری کو راغب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں صحت کے شعبے میں عوامی نجی شراکت داری کی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ تیمور سلیم خان نے مزید کہا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہوجائے گی اور کے پی میں سی پیک میں مزید منصوبوں کو شامل کرنے کے امکانات موجود ہیں ۔ جہاں تک صوبے میں سیاحت کے شعبے کا تعلق ہے تیمور خان نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے لئے اس صوبے میں سیاحت کی سرمایہ کاری اور فروغ کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔ سیاحت کے حوالے سے صوبہ کے پی کے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ہمیشہ ایک اہم مقام ہوگا۔ اس صوبے کے کچھ علاقوں کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں