اندرونی کہانی باہر آ گئی، سیاسی منظر پر تہلکہ مچانے والے سینیٹ الیکشن میں 7 قیمتی ووٹ کیسے ضائع ہوئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے درمیان سینیٹ کی سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران 7 ووٹ ضائع ہوئے تھے۔ اس کی معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک

بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا جب کہ 2 بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنےکی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔ ان ذرائع کے مطابق پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی گئی، اور پھر ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کیے۔گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 13، پیپلز پارٹی نے 8، بی اے پی نے 6، ایم جے یو آئی نے تین، کیو ایم پاکستان اور اے این پی اور آزاد امیدواروں نے دو، دو جب کہ بی این پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔اس سے پہلےپنجاب سے 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 5، ن لیگ کے 5 اور ق لیگ کا ایک سینیٹر شامل ہے۔۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت ہے، حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں عوام کے بعد اراکین قومی اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان اس عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت ہے اور حکومت کے خلاف ریفرنڈم میں عوام کے بعد اراکین قومی اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نییوسف رضا گیلانی

کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر بننا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ یوسف رضا گیلانی جس بھی حکومتی عہدے پر رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین کو مقدم رکھا۔ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے ہمیشہ پوری پارلیمان کو اپنے ساتھ رکھا اور خوش اسلوبی کے ساتھ ایوان کی قیادت کی۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی ، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے صعوبتیں برداشت کیں لیکن آمریت کے خلاف کھڑے رہے۔ بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی بھی وہ ایک نہایت کامیاب سیاستدان رہے۔ قومی اسمبلی کے اراکین نے انہیں ووٹ دے کر دراصل حکومت کے خلاف ریفرنڈم کامیاب بنایا ہے جس پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور بالخصوص پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن کے اتحاد کے ذریعے اس حکومت کے خاتمے کیلئے جاری جدوجہد میں مزید تیزی آئیگی اور یہ اس حکومت کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔عوامی نیشنل پارٹی سیدیوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں

close