چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والا مافیا سرگرم، رمضان میں چینی کا بڑا بحران آنے کا خدشہ

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ رمضان المبارک سے قبل کراچی میں مہنگائی کا طوفان حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے،چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والا مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،چینی مہنگی اور بازارسے غائب ہورہی ہے،عوام کو

مہنگائی سے نجات اور رمضان المبارک میں ضرورت اشیا کی قیمتوں کو مستحکم ٹاس فورس قائم کی جائے،بھارت کی ہر للکار کا جواب پوری طاقت سے دینے کیلئے تیار ہیں،پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دشمن بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہا ہے،کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کیلئے عالمی اداروں پر دبا بڑھایا جائے،حکومت عوام کو ریلیف دینے اور کرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا وعدہ پورا کرئے،کرپشن کے خاتمے کے بغیر غریب کو ریلیف ملنا مشکل ہے،غریب عوام کو ملنے والی امداد بھی کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے،سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں زکوا لینے والا ڈھونڈنے سے نہیں ملتا تھا،زکوا تقسیم کا نظام شفاف ہوگا تو غربت میں بھی کمی واقع ہوگی،غریبوں کو خون نچوڑنے کی بجائے امیروں سے ٹیکس وصولی کی جائے غریب کو ریلیف دیا جائے،ان خیالات کا اظہار نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالی دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے نیک نیتی سے عوامی خدمت کی جائے تو ملک دنیا کیلئے مثال بن سکتا ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،عوام کو

رمضان المبارک میں پھل،سبزیوں دیگر کھانے پینے کی اشیا پر قیمتوں کو مستحکم اور ذخیرہ اندوزکو لگام ڈالی جائے۔۔۔۔

close