لیاقت خٹک کا یو ٹرن، ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کیا، کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہا، سینٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ کاسٹ کرونگا

نوشہرہ کینٹ (آن لائن )تحریک انصاف کے باغی رکن صوبائی اسمبلی اور برطرف صوبائی وزیر ایگیشن لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ حکومت آپنی ناکامی چھپانے کے لیے پی کے 63کے ضمنی الیکشن کی شکست کا ملبہ مجھ پر ڈال رہی ہے،تحریک انصاف کے بنیادی کارکن ناراض ہیں ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کیا،کوئی

فارورڈ بلاک نہیں بنارہا،سینٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ کاسٹ کرونگا۔وزیراعظم سے وقت مانگا مگر میرے تحفظات کسی نے نہیںسننے۔مستقبل کے سیاسی فیصلے کارکنان اور حامیوں کی مشاورت سے کریں گے ، چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسد قیصر نے صلح کی کوشش کی مگر ناکام رہیں۔میرے محکمے میں میری کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ڈیپارٹمنٹ میں ردوبدل اور کم کوالیفائیڈ لوگوں کو اوپر سیٹ پر بٹھائے تھے۔سیکریٹری کو میں نے خط لکھا کہ میرے حلقے میں فنڈ ان الیکٹڈ لوگ لگا رہے تھے۔پرویزخٹک بڑے بھائی ہیں ان کی عزت اور قدر کرتا رہونگا پرویز خٹک کی سیاست سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر وہ ذاتی طور پر کرپٹ نہیں۔پارٹی میں گروپ بندی کی سیاست نہ پہلے کی اور نہ ابھی کررہا ہوں۔نوشہرہ کی عوام نے مجھ پر اعتاد کیا کسی کو ضمنی الیکشن میں ووٹ پول کرنے کا نہیں کہا ۔اپنا کیس خود لڑونگا ۔مجھ کو سننے بغیر وزارت سے فارغ کیاگیاان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ میں ایک پرہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک نوشہرہ ولی باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے صوبائی حکومت کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور میں ضمنی الیکشن نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی مخالفت کی

ہے اور میرے بیٹے احد خٹک کو پی کے 63 کا ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکل غلط پروپیگنڈا ہے میرے بیٹے احد خٹک کو تحصیل ناظم کا ٹکٹ کے مسئلہ پر ناراضگی ہوئی اور میری وزارت میں مداخلت ملازمین کے تبادلے میری وزارت کوئی اور چلا رہا تھا میرے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں تھے اس حوالے سے میری وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سیکرٹری ایریگیشن میٹنگ درخواست کے ذریعے ان کو آگاہ کرنا مگر کوئی جواب نہیں ملا ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ناراض ناظمین نے مسلم لیگ کے امیدوار اختیار ولی خان کو ووٹ دیا ہے پرویز خٹک میرا بڑا بھائی ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں پرویز نے اپنی سیاست میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی جس کی میں گواہی دیتا ہوں میری مخالفت پی ٹی آئی کے کچھ غلط عناصر کے خلاف ہے جو پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں میں کل بھی پی ٹی آئی میں تھا اور آج بھی ہو وزیراعظم عمران خان ایماندار مخلص شخص ہے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ملک کی ترقی ان کا مشن ہے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ رکن صوبائی اسمبلی پرویز احمد خان بھی موجود تھے میں نے یونین کونسل ناظم سے لے کر اپنی وزارت کے دوران کسی کا دل نہیں دکھایا ناظم اعلی رہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظمین کے فنڈ کے حوالے سے بہت سختی کی پریس اشتہارات کے حوالے سے میں نے اگر کسی کو اشتہار دیا ہے تو وہ

صرف اپنی جیب سے دیا ہے یونین کونسل فنڈ سے نہیں پی ٹی آئی نے ضلع نوشہرہ میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے نشست بھاری اکثریت سے جیتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں بھی نوشہرہ میں کلین سویپ کروایا اگر آج ایک نشست پی ٹی آئی کی ہار کی اصل وجہ ناظمین کارکنان کے اختلافات بلدیاتی نمائندگان پارٹی کارکنان اگر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے تو نوشہرہ میں کوئی پارٹی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا موقع ملا تو تمام معاملات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کروں گا۔۔۔۔۔۔

close