این اے 221 ضمنی الیکشن: پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی جاری، کونسی جماعت آگے نکل گئی؟فتح یقینی

تھر پارکر (پی این آئی) این اے 221 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 221 تھر پارکر کے 97پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آچکا ہے ، جس کے مطابق پاکستان

پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ 37 ہزار792 ووٹ لے کرآگے ہیں جب کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے نظام الدین 13ہزار 447 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، جہاں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل تھے ، قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے ، جہاں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی ، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا ، جس کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ، اس سلسلے میں 4 ہزار پولیس اہلکاروں، ایک ہزار رینجرز کے جوانوں سکو کیورٹی پر تعینات کیا گیا۔تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے باوجود این اے 221 ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران شرپسندوں نے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کروڑوکیسر اڑسماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی اور سامان جلا دیا ، واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں ، شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

close