پی پی 51گوجرانوالہ ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا

وزیر آباد(پی این آئی )پی پی 51 گوجرانوالہ کے 23 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف 7004 ووٹ لیکرپہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طلعت منظور چیمہ 6912 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ پی پی 51 کی

نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے ان کی اہلیہ بیگم طلعت محمود کو امیدوار نامزد کیا جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے۔یہ حلقہ وزیر آباد شہر، سوہدرہ اور دیگر دیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔یہاں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے آٹھ کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان بول پڑے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں ، کیوں کہ سینیٹ الیکشن میں رشوت دے کر سینیٹر بنتے ہیں ، اس لیے سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے ، بتایا جائے کیا جمہوریت میں بھی کوئی پیسہ دے کر آتا ہے، یہ قوم فیصلہ کن وقت پر کھڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقامہ لے کربیرون ملک پیسے بھیجنےسےملک کمزورہوتاہے ، اس لیے منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی بڑا جرم ہے ، ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں ایسی فضا بنا دی کہ کرپشن بری چیز نہیں رہی ، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا ، کیوں کہ جب وزیراعظم اور وزراء کرپشن کریں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں بطور قوم خود کو بدلنا ہوگا ، درخت ہمارے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہیں ، بدقسمتی سے ماضی میں جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا ، انگریز جو جنگلات چھوڑ کر گیا تھا ہم نے وہ بھی ختم کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اثرات میں کمی کیلئے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا ، اس علاقے میں 10 کرکٹ گراؤنڈز بنائیں گے ، کیوں کہ کھیلوں کے میدان

ہمارے نوجوانوں کی صحت کیلئے ضروری ہیں ، اس لیے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں سب کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور میں 20 سال کے دوران 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، اپنی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا ، موسم کی تبدیلی سے ہم بہت متاثر ہوں گے ، دنیا میں موسم بدل رہا ہے، ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کریں۔

close